ٹکٹ نہ ملنے پر بی آر ایس چھوڑنے ٹی کرشنا ریڈی کی دھمکی
سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایک بار پھر حلقہ مہیشورم سے پی سبیتا اندرا ریڈی کو ٹکٹ دینے پر غور کررہے ہیں۔ سبیتا اندرا ریڈی نے 2018 میں اس حلقہ سے مقابلہ کیا تھا۔
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس کے قائد و سابق مئیر گریٹر حیدرآباد تیگالا کرشنا ریڈی نے دھمکی دی ہے کہ اگر آئندہ اسمبلی الیکشن میں انہیں حلقہ مہیشورم سے پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جاتا ہے تو وہ بی آر ایس چھوڑ دیں گے۔
سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایک بار پھر حلقہ مہیشورم سے پی سبیتا اندرا ریڈی کو ٹکٹ دینے پر غور کررہے ہیں۔ سبیتا اندرا ریڈی نے 2018 میں اس حلقہ سے مقابلہ کیا تھا۔
کرشنا ریڈی نے2019 میں سبیتا اندرا ریڈی کی حامیوں کے ساتھ کانگریس سے بی آر ایس میں شمولیت پر ناخوشی کا اظہار کیا تھا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے وفاداری کی تبدیلی کا سبیتا اندرا ریڈی کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے انہیں ایک تحفہ دیا تھا۔
سابق میں ٹی کرشنا ریڈی نے حلقہ مہیشورم سے ٹی آر ایس ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا تاہم کانگریس امیدوار پی سبیتا اندرا ریڈی نے انہیں شکست دے دی تھی۔ ریڈی،2002 سے2007 تک گریٹر حیدرآباد کے مئیر تھے۔