تلنگانہ

الکٹرک آٹو کو چارجنگ کے دوران اچانک آگ لگ گئی

الکٹرک آٹو کو چارجنگ کے دوران اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں آٹوجل کرمکمل طورپرخاکسترہوگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آبادمیں پیش آیا۔

حیدرآباد: الکٹرک آٹو کو چارجنگ کے دوران اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں آٹوجل کرمکمل طورپرخاکسترہوگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آبادمیں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق محمد مشتاق الدین نے کچھ عرصہ پہلے الکٹرک آٹو کی خریداری کی تھی۔کل شب انہوں نے اس کو چارج کرنے کیلئے لگایا اورسوگئے۔رات دیرگئے پڑوسیوں نے آٹومیں آگ دیکھی اوران کو چوکس کیا تاہم کچھ

دیر بعد ہی آٹوجل کرمکمل طورپرخاکسترہوگیا۔اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ زیادہ چارج ہونے کی وجہ سے آٹو میں آگ لگی یا پھر کسی اور وجہ سے یہ آگ لگی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔