بھارت

کیرالہ میں مانسون نے دی دستک ۔ شدید بارش

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس سے پہلے 2009 میں کیرالہ میں 23 مئی کو مانسون آیا تھا۔

ترواننت پورم : جنوب مغربی مانسون نے اپنی معمول کی آمد سے آٹھ دن پہلے ہفتہ کو کیرالہ میں دستک دے دی۔ اگلے دو دنوں میں اس کے مہاراشٹر پہنچنے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد و سکندرآباد میں موسلادھار بارش۔ کئی نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس سے پہلے 2009 میں کیرالہ میں 23 مئی کو مانسون آیا تھا۔ اس کے بعد اتنی جلدی ریاست میں مانسون 15 سال بعد آیا ہے۔

آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے سال اس جنوبی ریاست میں 30 مئی کو، 2023 میں 8 جون کو، 2022 میں 29 مئی کو، 2021 میں 3 جون کو، 2020 میں یکم جون کو، 2019 میں 8 جون کو اور 2018 میں 29 مئی کو مانسون آیا تھا۔ اگلے دو تین دنوں میں مانسون کے کونکن میں پہنچنے کا امکان ہے۔