شمالی بھارت

سنبھل جامع مسجد تنازعہ، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے دیوانی عدالت کی کارروائی روک دی

درخواست میں کہا گیا کہ مقدمہ 19 نومبر 2024 کی دوپہر دائرہوا اور چند گھنٹوں میں جج نے کورٹ کمشنر کا تقرر کرکے مسجد کے ابتدائی سروے کی ہدایت دے دی۔

پریاگ راج: الٰہ آباد ہائیء کورٹ نے چہارشنبہ کے دن یوپی کے سنبھل کی جامع مسجد کے تنازعہ میں دیوانی عدالت میں آگے کی کارروائی پر روک لگادی۔ جسٹس روہت رنجن اگروال نے مسجد کی انتظامی کمیٹی کی درخواست ِ نظرثانی پر یہ ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
سنبھل جامع مسجد کی آہک پاشی میں کیا برائی ہے؟: الٰہ آباد ہائی کورٹ
سنبھل جامع مسجد تنازعہ 28 اپریل کو سماعت
مشین چوری کیس، اعظم خان اور بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد
سلطان پور کے رکن پارلیمنٹ کے انتخاب کے خلاف مینکاگاندھی سپریم کورٹ سے رجوع
وضوخانے کا سروے، انجمن انتظامیہ کو نوٹس

 درخواست میں کہا گیا کہ مقدمہ 19 نومبر 2024 کی دوپہر دائرہوا اور چند گھنٹوں میں جج نے کورٹ کمشنر کا تقرر کرکے مسجد کے ابتدائی سروے کی ہدایت دے دی۔

 سروے اُسی دن کردیا گیا۔ 24 نومبر کو دوبارہ سروے ہوا۔ عدالت نے 29  نومبر کو سروے رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دے دی۔ فریقین کے وکلاء کے موقف کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے کہا کہ اندرون 4 ہفتے جواب داخل کیا جائے۔ اس نے معاملہ کی سماعت 25  فروری کو مقرر کی۔