تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ کامپلکس 2583کروڑکی لاگت سے تعمیر کیاجائے گا

اس منصوبہ کے تحت 36.5 لاکھ مربع فٹ پر محیط 10 بلاکس تعمیر کئے جائیں گے، جن میں اصل عدالت، ججوں کی رہائش گاہیں، وکلاء کے چیمبرس، ایڈمنسٹریٹو دفاتر، آڈیٹوریم، ریکارڈ رومس، پارکنگ اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے راجندر نگر، رنگا ریڈی ضلع میں 100 ایکڑ رقبہ پر جدید سہولیات سے آراستہ نیا ہائی کورٹ کامپلکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تخمینی لاگت 2,583 کروڑ روپئے ہے۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم میں ایک روزہ قومی سمپوزیم کے برُشر کی رسم اجرائی انجام پائی
تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ راجندر نگر حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
ہندوستان میں پہلی بار فیملی میڈیئیشن کی تربیت، پورے ملک سے 32 سوشل ورکرز کو خاندانی تنازعات سلجھانے کی تربیت
اردو زبان کے عالمی  فروغ کے لیے چارمینار ایجوکیشنل ٹرسٹ‌ اور سبودھی  سری لنکا کے درمیان  انڈوسری لنکن ادبی معاہدہ

اس منصوبہ کے تحت 36.5 لاکھ مربع فٹ پر محیط 10 بلاکس تعمیر کئے جائیں گے، جن میں اصل عدالت، ججوں کی رہائش گاہیں، وکلاء کے چیمبرس، ایڈمنسٹریٹو دفاتر، آڈیٹوریم، ریکارڈ رومس، پارکنگ اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔

اصل عدالت کی عمارت 8.4 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہوگی اور اس میں 6منزلیں ہوں گی۔ ججوں کے لئے 63 رہائشی کوارٹرس اور چیف جسٹس کی رہائش گاہ 35,530 مربع فٹ پر تعمیر کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، 2,800 گاڑیوں کی گنجائش والی پارکنگ سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔اس پراجکٹ کا سنگ بنیادگذشتہ سال 27 مارچ کو چیف جسٹس آف انڈیا، ڈی وائی چندرچوڑ، اور تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، الوک ارادھے، نے رکھا تھا۔

تعمیراتی کاموں کے لئے ڈی ای سی انفراسٹرکچر کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور حکومت نے منصوبہ بندی کی ہے کہ یہ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ نیا کامپلکس تلنگانہ کی عدلیہ لئے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، جو نہ صرف جدید سہولیات سے لیس ہوگا بلکہ مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا جا رہا ہے۔