دہلی

بی جے پی نے چدمبرم کو وزیر داخلہ کی حیثیت سے ان کے دور کی یاد دلائی

بی جے پی نے چہارشنبہ کے روز سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم پر جوابی تنقید کی، جنہوں نے کئی اپوزیشن قائدین کے فونس کی ہاکنگ پر اُس سے سوالات کیے تھے۔

دنئی دہلی: بی جے پی نے چہارشنبہ کے روز سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم پر جوابی تنقید کی، جنہوں نے کئی اپوزیشن قائدین کے فونس کی ہاکنگ پر اُس سے سوالات کیے تھے۔

متعلقہ خبریں
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
سی بی آئی کی درخواست کا جواب دینے چدمبرم کو ہائیکورٹ کی ہدایت
پارلیمنٹ میں سکیوریٹی شکنی کا معاملہ، اراکین پارلیمنٹ کی معطلی مانع نہیں: چدمبرم

پارٹی نے انھیں مرکزی وزیر داخلہ کی حیثیت سے ان کے دور کی یاددہانی کرائی جب اس وقت کے وزیر فینانس پرنب مکرجی کے دفتر میں جاسوسی آلات نصب کردیے گئے تھے۔

بی جے پی، آئی ٹی سل کے سربراہ امیت مالویہ نے کہا کہ آپ اس وقت وزیر داخلہ کے عہدہ پر فائز تھے جب سابق وزیر فینانس پرنب مکرجی کے دفتر میں جاسوسی آلات نصب کردیے گئے تھے۔

مسٹر چدمبرم کیا یہ سن کر کوئی گھنٹی بجتی ہے؟ انھوں نے چدمبرم کو جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی اور اپنے دعوؤں کی تائید میں ایک اخباری تراشہ بھی منسلک کیا۔

a3w
a3w