مشرق وسطیٰ

غزہ: قیدیوں کی تیسری کھیپ کا تبادلہ مکمل، حماس نے 13 اوراسرائیل نے 39 فلسطینیوں کو رہا کیا

اسرائیل اور حماس نے قیدیوں کی تیسری کھیپ کا تبادلہ مکمل کرلیا ہے۔ حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا اور بدلے میں اسرائیل نے جیلوں میں قید 39 فلسطینی رہا کردئیے۔

یروشلم: اسرائیل اور حماس نے قیدیوں کی تیسری کھیپ کا تبادلہ مکمل کرلیا ہے۔ حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا اور بدلے میں اسرائیل نے جیلوں میں قید 39 فلسطینی رہا کردئیے۔ تین روز میں حماس 39 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر چکی اور بدلے میں 117 فلسطینی قیدی رہائی پاکر مغربی کنارے پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اسرائیلی زیر حراست افراد کی ملک میں آمد کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ اتوار کو وطن واپس آنے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں میں 9 کم سن، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ حماس نے تیسرے روز بھی معاہدہ سے الگ مزید 5 غیر ملکی شہریوں کو بھی رہا کیا۔

حماس نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں، تین تھائی اور دو روسی شہریوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا ہے۔

مصری انفارمیشن سروس کی سربراہ دیا رشوان نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔ اتوار کو 120 امدادی ٹرک مصر سے غزہ پہنچے جن میں دو ایندھن کے ٹرک اور دو کوکنگ گیس ٹرک شامل ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کل شام تک غزہ کی پٹی میں لائی جانے والی طبی امداد کا حجم 2,675 ٹن تھا جب کہ غذائی امداد کا حجم 9,621 ٹن تھا اور پانی کا حجم 7,047 ٹن تک پہنچ گیا تھا۔ 82 خیمے اور ترپالیں اور اسی طرح 1992 ٹن دیگر امدادی سامان بھی غزہ پہنچ گیا ہے۔

رشوان نے کہا کہ ہفتہ کی شام تک 788 ٹن ایندھن لایا جا چکا ہے۔ اسٹیٹ انفارمیشن سروس کے سربراہ نے بتایا کہ مصر کو اس عرصے کے دوران غزہ سے لائے گئے 353 زخمی موصول ہوئے ہیں۔

a3w
a3w