تلنگانہ

منچریال میں کار میں آگ لگ گئی‘ نوشہ کرشماتی طور پر محفوظ

نوشہ‘ اس کے دوست اور افراد خاندان اس وقت کرشماتی طورپرزندہ بچ گئے جبکہ ایک کار جس میں نوشہ کے بشمول یہ افراد سوار تھے‘ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

حیدرآباد: نوشہ‘ اس کے دوست اور افراد خاندان اس وقت کرشماتی طورپرزندہ بچ گئے جبکہ ایک کار جس میں نوشہ کے بشمول یہ افراد سوار تھے‘ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

یہ واقعہ ضلع منچریال کے مندامری منڈل کے موضع انڈو گولہ پیٹ میں کل رات پیش آیا۔مندامری کے سب انسپکٹر آف پولیس چندرکمار نے بتایا کہ دولہاجڈی راجیش‘کاغذنگر ٹاؤن کا متوطن بتایاگیا ہے۔

نوشہ‘منڈل کمسم کے ساتھ شادی کے لئے کارکے ذریعہ حیدرآبادجارہاتھا کہ یہ واقعہ پیش آیا یہ شادی جمعہ کو مقررتھی۔

دوران سفر انڈوگولہ پیٹ اووربرج کے قریب سڑک کے کنارے کارروکدی گئی اور یہ افراد کار کے باہر آگئے اس دوران راجیش نے دیکھا کہ کار میں سے دھواں نکل رہاہے۔

پولیس نے بتایا کہ دولہے کی مستعدی سے 5 افراد کی جانیں بچانے میں مددگارثابت ہوئی۔اس کے فوری بعد کارآگ کے شعلوں میں لپیٹ گئی اورجل کر خاکسترہوگئی۔ کار روکنے کے فوری بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

راجیش کے افراد خاندان اور عروسہ نے 5 افراد کے کرشماتی طورپر بچ جانے پر راحت کی سانس لی۔ اس آتشزدگی واقعہ میں شادی کاسازوسامان جل گیا۔ اس واقعہ کا ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔