جموں و کشمیر

سرحد پر بی ایس ایف اور پاک رینجرس میں مٹھائیوں کا تبادلہ

دیوالی کے موقع پر بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاکستان رینجرس نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا۔

جموں: دیوالی کے موقع پر بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاکستان رینجرس نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

بی ایس ایف نے کہا کہ آج دیوالی پر بی ایس ایف اور پاک رینجرس نے جموں فرنٹیر کے تحت مختلف بی او پیز (سرحدی چوکیوں) پر مٹھائیوں کا تبادلہ نہایت خوشگوار ماحول میں کیا۔

بی ایس ایف جموں نے پاک رینجرس کو مٹھائیاں دیں‘ بدلہ میں رینجرس نے بھی ایسا ہی کیا۔

سامبا‘ کٹھوعہ‘ آر ایس پورہ اور اخنور بارڈر کے تمام بارڈر آؤٹ پوسٹس پر مٹھائیوں کا تبادلہ عمل میں آیا۔

بی ایس ایف نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پرامن ماحول بنانے اور سرحدوں کی نگرانی کرنے والی 2 فورسس کے درمیان خوشگوار تعلقات میں مدد ملتی ہے۔