آندھراپردیش
اے پی: اسکول بس الٹ گئی۔کلینرہلاک، کئی طلبہ زخمی: ویڈیو
آندھراپردیش کے ضلع نیلورمیں اسکول بس الٹ گئی۔اس حادثہ میں بس کلینر ہلاک اور کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں اسکول بس الٹ گئی۔ اس حادثہ میں بس کلینر ہلاک اور کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ آج صبح ضلع کی کاوالی قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا۔
اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے کلینر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا جبکہ زخمی طلبہ کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔