تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے گرشکرتی گاؤں میں ہر اتوار کو شراب اور گوشت پر پابندی
لیکن تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے گرشکرتی گاؤں کے عوام نے ایک انوکھا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اتوار کو ایک مقدس دن مانتے ہوئے اس دن شراب نوشی اور گوشت خوری کو مکمل طور پر ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: عام طور پر اتوار کا دن آتے ہی شہروں اور دیہاتوں میں گوشت کی دکانوں پرہجوم دیکھاجاتا ہے کیونکہ تعطیل کے دن مٹن اور چکن کھانے کو لوگ ترجیح دیتے ہیں۔
لیکن تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے گرشکرتی گاؤں کے عوام نے ایک انوکھا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اتوار کو ایک مقدس دن مانتے ہوئے اس دن شراب نوشی اور گوشت خوری کو مکمل طور پر ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ تبدیلی گاؤں میں جاری مذہبی خطابات کا نتیجہ ہے، جو کہ 2 مارچ سے مہابھارت اور رامائن پر مبلغ بھوپتی سرینواس کی جانب سے دیے جا رہے ہیں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ اتوار کو آدی دیوتا سوریہ بھگوان کا دن سمجھا جاتا ہے، اس لیے اس دن شراب پینا یا گوشت کھانا نامناسب ہے۔
اس پیغام سے متاثر ہو کر گاؤں والوں نے اجتماعی طور پر فیصلہ کیا کہ اتوار کے دن کسی بھی گھر میں نہ تو گوشت پکایا جائے گا اور نہ ہی شراب پی جائے گی۔
اس فیصلے کو ہر گھر تک پہنچایا گیا اور گاؤں کے چوراہوں پر پابندی سے متعلق بورڈ بھی نصب کیے گئے۔
اب گرشکرتی گاؤں میں اتوار کے دن شراب اور گوشت کا استعمال مکمل طور پر بند ہو چکا ہے اور گاؤں والے اس پر پوری طرح عمل کر رہے ہیں۔