حیدرآباد
پرانا شہر حیدرآباد میں بونال تہوار کے دوسرے دن جلوس نکالا گیا
یہ مرکزی جلوس اکنامادنا مہانکالی مندر سے شروع ہو کر ناگل چنتہ، شاہ علی بنڈہ، چارمینار، گلزار حوض اور مدینہ بلڈنگ سے گزرتے ہوئے دہلی دروازہ نیا پل پر اختتام پذیر ہوا۔ تقریباً 25 مندروں سے ذیلی جلوس بھی اس مرکزی جلوس میں شامل ہویے۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد میں بونال تہوار کے دوسرے دن جلوس نکالا گیا ۔
یہ مرکزی جلوس اکنامادنا مہانکالی مندر سے شروع ہو کر ناگل چنتہ، شاہ علی بنڈہ، چارمینار، گلزار حوض اور مدینہ بلڈنگ سے گزرتے ہوئے دہلی دروازہ نیا پل پر اختتام پذیر ہوا۔ تقریباً 25 مندروں سے ذیلی جلوس بھی اس مرکزی جلوس میں شامل ہویے۔
پولیس نے جلوس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ ریپڈ ایکشن فورس ، سٹی آرمڈ ریزرو، کوئیک ریسپانس ٹیموں اور مقامی پولیس کی ٹیموں کو تعینات کیا گیاتھا۔
پولیس نے جلوس پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا۔