آندھراپردیش
ریزرویشن کوچ کے مسافرین کو بلا ٹکٹ افراد کی جانب سے ڈرانے دھمکانے کا واقعہ
ذرائع کے مطابق آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع سے تعلق رکھنے والے بعض افراد، کاشی کی یاترا کی تکمیل کے بعد سنگامترا ایکسپریس ٹرین میں سوار ہوئے تاکہ وہ اپنے علاقہ کو پہنچ سکیں۔
حیدرآباد: سنگامترا ایکسپریس ٹرین کے ریزرویشن کوچ میں 100سے زائد افراد داخل ہوگئے جس کے نتیجہ میں مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
ذرائع کے مطابق آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع سے تعلق رکھنے والے بعض افراد، کاشی کی یاترا کی تکمیل کے بعد سنگامترا ایکسپریس ٹرین میں سوار ہوئے تاکہ وہ اپنے علاقہ کو پہنچ سکیں۔
تاہم 100سے زائد افراد اچانک ان کے ریزرویشن والے کوچ میں دا خل ہوگئے جس سے ان کو تکالیف کا سامنا کرناپڑا۔
یہاں تک وہ اپنی جگہ سے اٹھنے سے بھی قاصر تھے۔ کئی مسافرین بیت الخلا کو بھی نہیں جاپارہے تھے۔
مسافرین نے الزام لگایا کہ بعض افراد، حالت نشہ میں تھے اور بعض نے ان کو دھمکیاں بھی دیں۔