جھارکھنڈ میں انکاؤنٹر، 8 نکسلائٹس ہلاک، مہلوکین میں 1 کروڑ کا انعامی سنٹرل کمیٹی رکن ویویک شامل
جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو میں پیر کے دن سی آر پی ایف کے کوبرا کمانڈوز اور پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں 8 نکسلی مارے گئے جن میں سنٹرل کمیٹی کا ایک رکن شامل ہے جس کے سر پر 1 کروڑ روپے کا انعام تھا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو میں پیر کے دن سی آر پی ایف کے کوبرا کمانڈوز اور پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں 8 نکسلی مارے گئے جن میں سنٹرل کمیٹی کا ایک رکن شامل ہے جس کے سر پر 1 کروڑ روپے کا انعام تھا۔
عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ ضلع کے لال پانیہ علاقہ کے لوگوہلز میں فائرنگ کا تبادلہ صبح 5:30 بجے کے قریب شروع ہوا۔ 8 نکسلی ہلاک ہوئے۔ ایک اے کے سیریز رائفل‘ 3 انساس رائفل‘ ایک سیلف لوڈنگ رائفل(ایس ایل آر)‘ 8 دیسی ساختہ بندوقیں اور ایک پستول ضبط ہوئے۔
مہلوکین میں سنٹرل کمیٹی رکن پریاگ مانجھی عرف ویویک‘ اسپیشل ایریا کمیٹی رکن اروند یادو عرف اویناش‘ زونل کمیٹی رکن صاحب رام مانجھی عرف راہول مانجھی‘ مہیش مانجھی عرف موٹا اوردیگر شامل ہیں۔
ویویک کے سر پر 1 کروڑ‘ اروند یادو کے سر پر 25 لاکھ اور صاحب رام مانجھی کے سر پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ ماؤسٹ تنظیم نے سنٹرل کمیٹی اعلیٰ فیصلہ ساز ادارہ ہوتی ہے۔ انکاؤنٹر میں سیکوریٹی فورسس کا ایک بھی جوان زخمی نہیں ہوا۔