تلنگانہ

تلنگانہ کے نرمل ٹاون میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

تلنگانہ کے نرمل ٹاون میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نرمل ٹاون میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

مقامی افراد نے اس جنگلی جانورکو دیکھ کر اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔

اس بات کی اطلاع کے بعدٹاون کے بنگال پیٹ کے حدود میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے پٹرولنگ شروع کردی۔

انہوں نے مقامی افرادسے خواہش کی کہ وہ چوکس رہیں۔گاندھی چوک، نائیڈو واڑہ،بنگال پیٹ کے عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہا کہ رات تقریبا 9 بجے دو تیندوے مقامی افراد نے دیکھے۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی عوام سے خواہش کی کہ وہ رات کو گھروں سے باہر نہ نکلیں۔