آندھراپردیش

اے پی:گاڑی الٹ گئی، راہگیر اور مقامی افراد شراب کی بوتلوں کے ساتھ فرار

آندھراپردیش کی چتور تروپتی قومی شاہراہ پر سرکاری شراب سے لدی گاڑی الٹ گئی جس کے ساتھ ہی سڑک پر گری شراب کی بوتلوں کو لے کر کئی راہگیراورمقامی افراد فرار ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی چتور تروپتی قومی شاہراہ پر سرکاری شراب سے لدی گاڑی الٹ گئی جس کے ساتھ ہی سڑک پر گری شراب کی بوتلوں کو لے کر کئی راہگیراورمقامی افراد فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

چتور ضلع کے وڈے پلی علاقہ کے قریب ایک سرکاری شراب کا پوائنٹ ہے جہاں سے دکانات کو شراب کی سپلائی کی جاتی ہے۔

معمول کے مطابق ایک کھلے ٹیمپو میں شراب کے ڈبے منتقل کئے جارہے تھے کہ گاڑی کا اگلا پہیہ پنکچر ہو گیا جس کے نتیجہ میں گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے الٹ گئی۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں شراب کے ڈبے گر گئے اور بعض بوتلیں ٹوٹ گئیں۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی سڑک پر گری شراب کی بوتلوں کو لے کر کئی راہگیراورمقامی افراد فرار ہوگئے۔ اس حادثہ میں تقریباً 6 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

a3w
a3w