تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات: کانگریس امیدوار جیون ریڈی نے بانڈ پیپر لکھ دیا

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈرو جگتیال حلقہ کے کانگریس امیدوار جیون ریڈی نے بانڈ پیپر لکھ کر عوام کو انتخابی وعدوں کو پوراکرنے کا یقین دلایا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر و جگتیال حلقہ کے کانگریس امیدوار جیون ریڈی نے بانڈ پیپر لکھ کر عوام کو انتخابی وعدوں کو پوراکرنے کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پوراکیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ کی ترقی کے لئے اپنے آپ کو پوری طرح وقف کردیں گے۔ عوام کے لئے ہر وقت دستیاب رہیں گے اور ان کے تمام مسائل حل کریں گے۔

وہ ریاست کے مفادات کے لئے کام کرتے ہوئے تلنگانہ کی عزت نفس کا تحفظ کریں گے۔ وہ سنجیدگی سے اعلان کرتے ہیں کہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں گے۔

انہوں نے ساتھ ہی عہد کیا کہ وہ شفاف طریقہ اور تلنگانہ کی ترقی کے لئے بدعنوانی میں ملوث ہوئے بغیر کام کریں گے۔ انہوں نے بانڈ پیپر کے ذریعہ یقین دلایا کہ وہ تمام معاملات پر ہمیشہ عمل کریں گے اور حلقہ کے عوام کے بہترین مفاد میں کام کریں گے۔