دہلی
آن لائن گیمنگ کیلئے جلد ہی رولز بنائے جائیں گے
چندر شیکھر نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات دی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کسی ملک کی بنیاد پر ایپس پر پابندی نہیں لگاتی بلکہ ان کے آپریشن کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا ہے۔
نئی دہلی: الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ آن لائن گیمنگ کے لئے جلد ہی قواعد بنائے جائیں گے۔ چندر شیکھر نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات دی۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کسی ملک کی بنیاد پر ایپس پر پابندی نہیں لگاتی بلکہ ان کے آپریشن کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قرض فراہم کرنے والی ایپس پر چوکنا ہے اور مناسب کارروائی کر رہی ہے۔