مشرق وسطیٰ

مصر میں جاریہ سال 1200 نئی مساجد کی ریکارڈ کشادگی

وزارتِ اوقاف کے عہدیدارشیخ رفیع السیسہ کے بموجب 2451 مساجد اب وزارت اوقاف سے ملحقہ ہیں۔ ان میں 1391 عارضی ہیں۔ قاہرہ کو ہزار میناروں کا شہر کہاجاتا ہے۔

قاہرہ: وزارت اوقاف کے بموجب مصر میں جاریہ سال ریکارڈ1200 نئی مساجدکھلی ہیں۔ وزارت کے انڈرسکریٹری ایمن عمر نے عرب نیوز کوبتایاکہ 1200نئی مساجد میں بعض کے لئے وزارت نے پیسہ دیا جبکہ دیگر کی تعمیر حکومت کی نگرانی میں لوگوں کے مالی تعاون سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مصر میں ستمبر2020 سے  2712 نئی مساجد کھلی ہیں جبکہ مزید404 کی تزئین نو ہوئی۔ جو2014 ء میں صدرعبدالفتاح السیسی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے 10.2 بلین مصری پاؤنڈ(400 ملین امریکی ڈالر) کے خرچ سے جملہ 9600 مساجد تعمیر ہوئیں یا ان کی تزئین نو کی گئی۔

 وزارتِ اوقاف کے عہدیدارشیخ رفیع السیسہ کے بموجب 2451 مساجد اب وزارت اوقاف سے ملحقہ ہیں۔ ان میں 1391 عارضی ہیں۔ قاہرہ کو ہزار میناروں کا شہر کہاجاتا ہے۔

اب یہاں اس سے بھی زائد مینار موجود ہیں۔ ملک کی مساجد کی دیکھ بھال کے علاوہ وزارت اوقاف فلاحی کام بھی کرتی ہیں۔اس نے 2022 میں ہی چیریٹی یا کمیونٹی سروس پر330 ملین مصری پاؤنڈ خرچ کئے۔