آندھراپردیش

خراب سڑک پر نوجوان پلنگ رکھ کر بیٹھ گیا، انوکھے احتجاج کا ویڈیو وائرل

کچھ دیر بعد اسی سڑک پر سے گذرنے والی بس کے ڈرائیور نے اس پلنگ کے قریب ا پنی بس کو روک دیا کیونکہ اس کے پلنگ کی وجہ سے وہاں سے بس کو گذرنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایلوروشہرمیں خراب سڑکوں کی صورتحال پر برہمی کے اظہار کے طورپر انوکھااحتجاج کرتے ہوئے ایک نوجوان سڑک پر پلنگ رکھ کر اس پر بیٹھ گیا۔ذرائع کے مطابق اس نوجوان جس کی شناخت نہیں ہوسکی نے خراب سڑک پر پانی میں اپنا پلنگ رکھ دیااور اس پر بیٹھ گیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

کچھ دیر بعد اسی سڑک پر سے گذرنے والی بس کے ڈرائیور نے اس پلنگ کے قریب ا پنی بس کو روک دیا کیونکہ اس کے پلنگ کی وجہ سے وہاں سے بس کو گذرنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا۔

اس نوجوان کا یہ احتجاج تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقامی افراد بھی وہاں جمع ہوگئے جنہوں نے اس نوجوان کے احتجاج کی حمایت کی اور بہتر سڑکوں کا مطالبہ کیا۔

بعض افرادنے اس نوجوان کو سمجھا کر اس کو احتجاج سے دستبردار کروایا۔نوجوان نے اپنے انوکھے احتجاج کے ذریعہ حکام کی توجہ اس جانب کروانے کی کوشش کی۔یہ واقعہ ایلوروشہر کی ایسٹ اسٹریٹ علاقہ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشیل میڈیاکے اہم پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی