سوشیل میڈیاشمالی بھارت

فیس بک پر لڑکی کی آئی ڈی بناکرلڑکوں کو لاکھوں کا چونا لگانےوالا دھوکہ باز گرفتار

پولیس افسر ڈی روی شنکر نے بتایا کہ دھوکہ کے شکار استاذ ودھیا چرن بینک سے اس جعل ساز نے پانچ لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم دھوکے سے حاصل کی تھی، جس پر شبہ ہونے پر متاثرہ نے فرسا بہار تھانہ میں رپورٹ درج کرائی تھی۔

پتھل گاؤں: چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور کے فرسا بہار تھانہ پولیس نے آج فیس بک پر لڑکی کی آئی ڈی بنا کر درجن بھر سے زیادہ لڑکوں کو پیار کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ٹھگنے والے ایک جعل ساز کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

پولیس افسر ڈی روی شنکر نے بتایا کہ دھوکہ کے شکار استاذ ودھیا چرن بینک سے اس جعل ساز نے پانچ لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم دھوکے سے حاصل کی تھی، جس پر شبہ ہونے پر متاثرہ نے فرسا بہار تھانہ میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس نے سائبر سیل کے ذریعے جب اس جعل ساز کے بارے میں پتہ لگایا تو یہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا نکلا۔

پولیس نے کرشن کمار نامی اس بدمعاش سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے دھوکہ دہی کا گناہ قبول کر لیاہے۔ پولیس کے ذریعہ اس جعل ساز کو بے نقاب کرنے پر اب مزید چار لوگوں نے بھی لاکھوں روپے کی ٹھگی کی شکایت درج کرائی ہے۔

a3w
a3w