تلنگانہ

آئندہ تین سال تلنگانہ بھر میں 20لاکھ اندرامّا مکانات تعمیر کرنے کا ہدف:وزیر سرینواس ریڈی

انہوں نے مزید بتایا کہ 20 جون سے 15 اگست تک اراضیات سے متعلق مسائل کو حل کر کے 15 اگست تک اراضیات کے مالکین کو مکمل آزادی دی جائے گی اور ''بھو بھارتی'' کے ذریعہ اراضی کی فراہمی کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرریونیو،اطلاعات و تعلقات عامہ سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت صرف پہلی قسط ہی نہیں بلکہ دوسری، تیسری اور چوتھی اقساط میں بھی اندرامّا مکانات فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ

انہوں نے یہ بات ضلع نلگنڈہ کے مریال گوڑہ ٹاؤن میں منعقدہ اندرامّا ہاؤزنگ اسکیم کے ایک پروگرام میں کہی، جس میں قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھیندرریڈی، آبپاشی کے وزیر اُتّم کمار ریڈی اور وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ آئندہ تین سال 6ماہ کے اندر ریاست بھر میں 20لاکھ اندرامّا مکانات تعمیر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 400 سے 600 مربع فٹ پر مشتمل اندرامّا مکانات تعمیر کرنے والے تمام افراد کو رقم جاری کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 20 جون سے 15 اگست تک اراضیات سے متعلق مسائل کو حل کر کے 15 اگست تک اراضیات کے مالکین کو مکمل آزادی دی جائے گی اور ”بھو بھارتی” کے ذریعہ اراضی کی فراہمی کی جائے گی۔