تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ کی دہلی میں کھرگے اورراہل گاندھی سے ملاقات

اب ان تینوں کوالاٹ کئے جانے والے قلمدانوں پر تجسس برقرارہے۔ آیا وزیراعلیٰ اپنے پاس موجود وزارتوں میں سے کچھ ان کو دیں گے یا موجودہ وزراء کی وزارتوں میں ردوبدل ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی دہلی میں مصروفیات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

انہوں نے قومی دارالحکومت میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ریاستی کابینہ میں نئے وزراء کو دیئے جانے والے قلمدانوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ریاستی کابینہ میں اتوار کو توسیع ہوئی تھی جس میں چنور کے ایم ایل اے ویویک وینکٹ سوامی، دھرما پوری کے ایم ایل اے اے لکشمن اور مکتھل کے ایم ایل اے وی سری ہری کو شامل کیا گیا تھا۔

اب ان تینوں کوالاٹ کئے جانے والے قلمدانوں پر تجسس برقرارہے۔ آیا وزیراعلیٰ اپنے پاس موجود وزارتوں میں سے کچھ ان کو دیں گے یا موجودہ وزراء کی وزارتوں میں ردوبدل ہوگا۔

اس پر قیاس آرائیاں جاری ہیں، اور جلد ہی اس پر کوئی حتمی فیصلہ متوقع ہے۔کابینہ میں توسیع کے بعد وزیراعلی کے دورہ دہلی کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔