حیدرآباد

درگاہ حضرت سعداللہ حسینی ؒبانسواڑہ پرکے کویتا کی حاضری

کے کویتا نے درگاہ شریف پر چادرپیش کی۔ اس موقع پر درگاہ کے منتظم نے ملک بالخصوص تلنگانہ کی ترقی ‘خوشحالی ‘امن وامان کی برقراری کےلئے دعاءکی۔

حیدرآباد: حضرت سید سعداللہ حسینی ؒکے عرس شریف کے موقع پرکے کویتا رکن قانون سازکونسل بی آرایس کے کویتا نے بصدعقیدت واحترام حاضری دی اور درگاہ شریف واقع بڑا پہاڑ بانسواڑہ پر چادرگل پیش کیں۔کے کویتا اپنے سرپر چادرگل اٹھائے درگا ہ شریف پہنچیں۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن

ان کے ہمراہ عائشہ عامر اہلیہ شکیل عامر سابق رکن اسمبلی بودھن بھی موجود تھیں۔کے کویتا نے درگاہ شریف پر چادرپیش کی۔ اس موقع پر درگاہ کے منتظم نے ملک بالخصوص تلنگانہ کی ترقی ‘خوشحالی ‘امن وامان کی برقراری کےلئے دعاءکی۔

قبل ازیں بی آرایس کیڈر اور عوام کی جانب سے کے کویتا کا والہانہ استقبال کیاگیا۔کویتا کے ساتھ سیلفی لینے کےلئے عوام ایک دوسرے پر سبقت لے جارہے تھے۔کویتا کی آمد کے موقع پر عوام میں کافی جوش وخروش دیکھاگیا۔