حیدرآباد
حیدرآباد: پولیس نے گانجہ والے چاکلیٹس فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا
پولیس نے ان کے قبضہ سے 10 کلو گرام گانجہ ملی چاکلیٹس ضبط کرلی۔گرفتار افراد کی شناخت جی شیکھر (40) اور رشی شنکر مشرا (39) کے طور پر ہوئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی حیات نگر پولیس نے بدھ کے روز دو افراد کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر گانجہ ملی چاکلیٹس فروخت کر رہے تھے۔
پولیس نے ان کے قبضہ سے 10 کلو گرام گانجہ ملی چاکلیٹس ضبط کرلی۔گرفتار افراد کی شناخت جی شیکھر (40) اور رشی شنکر مشرا (39) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، دونوں افراد چاکلیٹس میں گانجہ ملا کر انہیں گاہکوں کو فروخت کر رہے تھے اور اس غیر قانونی کاروبار سے منافع کما رہے تھے۔ان کے خلاف حیات نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔