بھگوان رام کی تصویر والی پلیٹوں میں بریانی پر تنازعہ
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ہجوم دکان کے قریب جمع ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے بریانی وینڈر سے بحث تکرار کی۔ بعدازاں پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتِ حال پر قابو پالیا۔ بھگوان رام کی تصویر والی 2 پلیٹس بریانی شاپ میں پائی گئیں۔

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں ایک بریانی وینڈر بھگوان رام کی تصویر والی یوز اینڈ تھرو پلیٹس میں بریانی فروخت کرتا پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے دکان سے بھگوان رام کی امیج والی پلیٹس برآمد کرلی ہیں۔ اتوار کے دن مقامی ہندو گروپس کی نظر پلیٹوں پر پڑی جس کے بعد یہ واقعہ منظرعام پر آیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ہجوم دکان کے قریب جمع ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے بریانی وینڈر سے بحث تکرار کی۔ بعدازاں پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتِ حال پر قابو پالیا۔ بھگوان رام کی تصویر والی 2 پلیٹس بریانی شاپ میں پائی گئیں۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہم معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اسی دوران لوگوں نے ایکس پر پلیٹوں کی تصویر شیئر کی۔ سندیپ نامی ایک ایکس یوزر نے لکھا کہ دکاندار دانستہ ایسا کررہا تھا۔ اسے پتہ تھا کہ یہ غلط ہے لیکن وہ اپنے گاہکوں کو بھگوان رام کی تصویر والی پلیٹوں میں بریانی دیتا رہا۔
ایک اور ایکس یوزر شلپا نے لکھا کہ دہلی کے جہانگیر پوری میں بھگوان رام کی فوٹو والی پلیٹوں میں بریانی پروسی گئی۔ ہندو تنظیموں نے اسے دیکھا اور پولیس کو طلب کرلیا۔ برائے مہربانی دکان مالک کا نام نہ پوچھیں۔