جنوبی بھارت

کنور میں طالب ِ علم کو چرکا دینے پر مدرسہ کا مدرّس گرفتار

شمالی کیرالا کے ضلع کنور میں طالب ِ علم کو بجلی کی استری سے چرکا دینے کے جرم میں ایک دینی مدرسہ کے ٹیچر (مدرّس) کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

کنور (کیرالا) (پی ٹی آ ئی) شمالی کیرالا کے ضلع کنور میں طالب ِ علم کو بجلی کی استری سے چرکا دینے کے جرم میں ایک دینی مدرسہ کے ٹیچر (مدرّس) کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
بچے کے ساتھ بدفعلی
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی

پولیس نے بتایا کہ پڑوسی ضلع ملا پورم کے مقام تنور کے رہائشی عمیر اشرفی پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ کہ لڑکے کے اندرونی اعضاء پر انہوں نے مرچی کا پاؤڈر بھی مَل دیا۔

حال ہی میں پولیس میں طالب ِ علم کی شکایت درج کرنے پر ملزم ریاست سے فرار ہوکر کرناٹک اور ٹاملناڈو کے مختلف ٹھکانوں میں چھپ رہا تھا۔ ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کہ ٹاملناڈو کے مقام کوئمبتور سے وہ آبائی ضلع کو آرہا ہے، پولیس کی ایک ٹیم تنور پہنچ کر اس کے آنے کا انتظار کررہی تھی۔

پولیس دکھائی دینے پر عمیر فرار ہونے کی کوشش کیا، لیکن اسے پکڑ لیا گیا۔ کناوم پولیس اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف بی این ایس قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کی۔

پولیس نے بتایا کہ عمیر اشرفی کو ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور جمعہ کے دن اسے عدالتی تحویل میں دیا گیا۔