دہلی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو ریوانا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے نہ صرف عصمت دری کرنے والے کی حمایت کی ہے بلکہ اس کے لیے ووٹ بھی مانگے ہیں اور اس سے ملک کی خواتین کی تذلیل ہوئی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید

گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے نہ صرف عصمت دری کرنے والے کی حمایت کی ہے بلکہ اس کے لیے ووٹ بھی مانگے ہیں اور اس سے ملک کی خواتین کی تذلیل ہوئی ہے، اس لیے مودی اور مسٹر شاہ کو چاہیے کہ وہ ملک کی ہر عورت سے جھک کر معافی مانگیں۔

کانگریس کے لیڈر نے کہا "ریو نا نے جو کیا وہ جنسی اسکینڈل نہیں ہے، یہ ‘اجتماعی عصمت دری’ ہے۔ کرناٹک کے اسٹیج سے وزیر اعظم اس اجتماعی عصمت دری کرنے والے کی حمایت کر رہے تھے، اس کے لیے ووٹ مانگ رہے تھے۔

 اس لئے نریندر مودی، امت شاہ اور بی جے پی کے ہر لیڈر کو ملک کی ہر عورت سے ہاتھ جوڑکر اپنے گناہ کی معافی مانگنی چاہیے، یہ مودی کی یہ گارنٹی ہے کہ ہم اجتماعی زیادتی کرنے والوں کو ہندوستان سے فرار ہونے دیں گے۔