مشرق وسطیٰ

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14500 سے تجاوز

غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 14500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

غزہ: غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 14500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

غزہ کے انفارمیشن سینٹر نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ "ہلاکتوں کی تعداد 14,532 تک پہنچ گئی ہے۔” سینٹر کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابتہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان میں 6000 بچے اور 4000 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ اس عرصے کے دوران حملوں میں 35 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں 205 طبی عملہ اور سول ڈیفینس کے 22 اراکین اور 64 صحافی شامل ہیں۔ جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جن میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حماس اور اسرائیل بدھ کے روز لڑائی میں چار روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جس کے جمعرات کی صبح سے نافذ ہونے کی توقع تھی۔

عارضی جنگ بندی کے سلسلے میں اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ اس کے بدلے میں حماس کی طرف سے 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

a3w
a3w