جرائم و حادثات

منچریال میں مختلف معاملات میں 78لاکھ روپئے ضبط

منگل کی شب پولیس نے پی روی کمار اور بی لکشمن جن کا تعلق بھیمارم منڈل سے ہے کے پاس سے بھی 15.81 لاکھ روپئے کی رقم ضبط کرلی۔

حیدرآباد: پولیس نے تلنگانہ کے ضلع منچریال کے حاجی پورمنڈل میں کل شب بی جے پی کے ایک رشتہ دارکے پاس سے 55لاکھ روپئے ضبط کئے۔منچریال کے اے سی پی تروپتی ریڈی نے کہاکہ ایک اطلاع پر ایم وینکٹ راو کے مکان سے یہ رقم ضبط کرلی گئی۔

وہ اس رقم کا ذریعہ بتانے میں ناکام رہے۔پولیس نے ایک اطلاع پر ان کے مکان پر چھاپہ مارا۔منگل کی شب پولیس نے پی روی کمار اور بی لکشمن جن کا تعلق بھیمارم منڈل سے ہے کے پاس سے بھی 15.81 لاکھ روپئے کی رقم ضبط کرلی۔اسی طرح بعض دیگر افراد کے پاس سے بھی 8. 17لاکھ روپئے کی رقم ضبط کرلی گئی۔