قومیجرائم و حادثاتسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

معصوم بچیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش عوام نے دو افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا (ویڈیو)

اترپردیش كے ضلع ہاپوڑ میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں دو ادھیڑ عمر کے افراد نے جھولا جھلانے کے بہانے معصوم بچیوں کو کار پارکنگ ایریا میں لے جاکر ان کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے کی کوشش کی۔

نئی دهلی: اترپردیش كے ضلع ہاپوڑ میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں دو ادھیڑ عمر کے افراد نے جھولا جھلانے کے بہانے معصوم بچیوں کو کار پارکنگ ایریا میں لے جاکر ان کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے کی کوشش کی۔

اطلاعات كے مطابق دونوں مشتبہ افراد نے پہلے بچوں کو جھولا جھلانے کا جھانسہ دیا اور جیسے ہی وہ ان کے اعتماد میں آئے، انہیں پارکنگ ایریا کی طرف لے گئے جہاں انہوں نے بچیوں کو زبردستی چھونے کی کوشش کی۔ تاہم بچیوں کی چیخ و پکار سن کر قریبی موجود لوگوں کو شک ہوا اور انہوں نے فوراً موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کو پکڑ لیا۔

https://twitter.com/ibmindia20/status/1938844084258701437

عوام نے دونوں ملزموں کی خوب پٹائی کی اور بعد ازاں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقامی پولیس نے دونوں کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تفتیش کرے گی تاکہ بچیوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

https://twitter.com/jpsin1/status/1938654040474226707