پولیس کی مبینہ زدکوبی سے دلبرداشتہ ماں بیٹے کا اقدام خودکشی
ظلم و ناانصافی سے نجات دلانے کی درخواست لیکر پولیس اسٹیشن پہونچنے والے ایک خاندان کے ساتھ پولیس نے ہی مبینہ طور پر ظلم و زیادتی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ درخواست گزار خاتون کے سامنے پولیس نے اس کے شوہر کو زدوکوب کیا۔

پراداٹور(ضلع کڑپہ) (منصف نیوز ڈسک) ظلم و ناانصافی سے نجات دلانے کی درخواست لیکر پولیس اسٹیشن پہونچنے والے ایک خاندان کے ساتھ پولیس نے ہی مبینہ طور پر ظلم و زیادتی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ درخواست گزار خاتون کے سامنے پولیس نے اس کے شوہر کو زدوکوب کیا۔
شکایت کنندہ نے پولیس رویہ سے پریشان ہوکر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہی شکایت کنندہ سکنیا نے زہرپی کر خودکشی کی کوشش کی اور اس منظر کو اس کے بیٹے نے سل فون میں ریکارڈ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سکنیا مقامی پنچایت آفس میں کام کرتی ہے جہاں ایک اور ملازم سے رقمی لین دین کے معاملہ میں اس کا جھگڑا ہوگیا تھا اور جس کی وجہ سے سکنیا نے اپنے شوہر، بیٹے اور بہن کے ساتھ ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے پہونچی تھی مگر پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار کردیا۔
یہاں تک کہ نابالغ بچے کی جانب سے ویڈیو لینے کی کوشش پر بچے کو بھی زدوکوب کیا گیا اور والد نے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی اور معافی بھی مانگی کہ بچہ ناسمجھ ہے اس کے باوجود ایس آئی نے باپ کو یعنی شکایت کنندہ کے شوہر کو بھی مبینہ طور پر زدوکوب کیا۔
ان حالات سے مجبور ماں بیٹے نے ریلوے پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کی کوشش کی تاہم بر وقت مقامی لوگوں نے انہیں بچالیا اور اس واقعہ کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔سی آئی راما کرشنا ریڈی نے ان الزامات کی تردید کی۔