تلنگانہ

تلنگانہ: محبت کی مخالفت، لڑکی کی خودکشی

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے بونالہ گاؤں کی لکشمی اپنی بہن سریشا کے ساتھ مقیم تھی۔ وہ ایک لڑکے کے ساتھ تعلقات رکھتی تھی اور اپنے خاندان کی مخالفت سے خوفزدہ تھی۔

حیدرآباد: لڑکے کے ساتھ تعلقات پر بہن اور بہنوئی کی مخالفت پر ایک 18سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے بونالہ گاؤں کی لکشمی اپنی بہن سریشا کے ساتھ مقیم تھی۔ وہ ایک لڑکے کے ساتھ تعلقات رکھتی تھی اور اپنے خاندان کی مخالفت سے خوفزدہ تھی۔

پولیس کے مطابق اس کے والدین، جو ضلع کاماریڈی کے رہنے والے ہیں، روزگار کے سلسلہ میں حیدرآباد منتقل ہو گئے تھے۔

لکشمی نے مبینہ طور پر اپنے ہی گاؤں کے ایک لڑکے سے محبت کر لی تھی، جس کی سریشا اور اس کے شوہر نے مخالفت کی۔اس مخالفت کے بعدلکشمی نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی لی۔

حیدرآباد کے ایک اسپتال لے جاتے وقت اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔