انٹرٹینمنٹ

ارباز خان دوسری بار دلہا بنیں گے، دلہنیاں کون ہوں گی؟

میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار ارباز خان اور شورہ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد کی جائے گی، اس تقریب میں دونوں کے خاندان اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

ممبئی: بالی وڈ کے اداکار ارباز خان کی دوسری شادی عنقریب بالی وڈ کی میک اپ آرٹسٹ سے ہوگی۔

متعلقہ خبریں
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں
شاہد کپور کی فلم بلڈی ڈیڈی کا ٹریلیر جاری

میڈیا کے مطابق ارباز کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے بریک اَپ کے بعد وہ رواں ماہ 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے دوسری شادی کررہے ہیں۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار ارباز خان اور شورہ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد کی جائے گی، اس تقریب میں دونوں کے خاندان اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ارباز خان کی دوسری دلہن بالی وڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی پرسنل میک اپ آرٹسٹ ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

اس سے قبل ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے اپنے بریک اَپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ارباز خان بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، اُن کے دل میں ہمیشہ اداکار کے لیے احساسات رہیں گے۔

واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں اداکارہ و ہوسٹ ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، اُن کی پہلی شادی 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

a3w
a3w