حیدرآباد

حیدرآباد: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

پولیس کے مطابق، اُوپل بھگایت کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے تقریباً 40 سالہ شخص کو ٹکر ماری، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد

یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے اُوپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، اُوپل بھگایت کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے تقریباً 40 سالہ شخص کو ٹکر ماری، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر وہاں پہنچی۔ مہلوک کے جسم پر شرٹ نہیں تھا، وہ صرف کالے رنگ کی پتلون پہنے ہوئے تھا اور ہاتھ میں گھڑی بھی موجود تھی۔پولیس نے اطراف کے علاقوں میں معلومت حاصل کی، لیکن اس کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہ ہو سکیں۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص اس متوفی کو پہچانے، تو اُوپل پولیس اسٹیشن سے فوری رابطہ کرے۔

پولیس یہ بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا یہ واقعی سڑک حادثہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔ اس ضمن میں مختلف زاویوں سے جانچ جاری ہے۔