حیدرآباد

چیف منسٹر کا دورہ محبوب آباد، اپوزیشن لیڈر گرفتار

اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ مختلف تنظیموں کے لیڈروں اورکارکنوں کو بھی گرفتار کیاگیا ہے کیونکہ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ لیڈران اور کارکن چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے دورہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے محبوب آباد ضلع کے دورہ کے پیش نظر ضلع بھر میں اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو احتیاطی طور پرگرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ مختلف تنظیموں کے لیڈروں اورکارکنوں کو بھی گرفتار کیاگیا ہے کیونکہ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ لیڈران اور کارکن وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دورہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

گرفتار شدگان میں کانگریس، بی جے پی، نیوڈیموکریسی، پی ڈی ایس یوکے لیڈران شامل ہیں۔اسی دوران وزیراعلی کے دورہ کے پیش نظر 1600ملازمین پولیس کے ساتھ بندوبست کیاگیا ہے۔