دہلی

رام مندر، دفعہ370 اور معاشی اصلاحات کا تذکرہ۔ پارلیمنٹ میں صدرجمہوریہ کا خطبہ

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے چہارشنبہ کے دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے دفعہ 370کی برخواستگی معاشی اصلاحات‘ تعلیمی اصلاحات اور اندرون ملک دفاعی آلات کی تیاری کا ذکرکیا۔

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے چہارشنبہ کے دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے دفعہ 370کی برخواستگی معاشی اصلاحات‘ تعلیمی اصلاحات اور اندرون ملک دفاعی آلات کی تیاری کا ذکرکیا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر صدیوں کا خواب تھی جو اب حقیقت بن چکا ہے۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ جموں وکشمیر سے دفعہ 370کی برخواستگی پر شبہات تھے جو اب تاریخ بن چکے ہیں۔

پارلیمنٹ نے طلاق ثلاثہ کے خلاف سخت قانون بنایا۔ اس نے پڑوسی ممالک میں عتاب جھیلنے والی اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا بھی قانون بنایا۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ میری حکومت میں 1 رینک ون پنشن پربھی عمل کیا۔ چیف آف ڈیفینس اسٹاف کا تقرر ہوا۔نیتی آیوگ کے بموجب میری حکومت نے پچھلے 10 سال میں تقریباً25کروڑ شہریوں کو غربت سے باہرنکالا۔

ہم نے دیکھا کہ ہندوستان پانچ کمزور معیشتوں سے نکل کر پانچ سرکردہ معیشتوں میں شمارہوا۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی برآمدات 450 بلین ڈالر سے بڑھ کر 775بلین ڈالر ہوگئیں۔ بیرونی راست سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کا بہاؤ بھی دگنا ہوا۔

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے والوں کی تعداد 3.25کروڑ سے بڑھ کر8.25کروڑ ہوگئی۔ آج ملک میں اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ ہوگئی ہے۔ دسمبر2017ء میں جی ایس ٹی ادا کرنے والوں کی تعداد98لاکھ تھی‘ آج یہ تعدادبڑھ کر1 کروڑ 40لاکھ ہوگئی ہے۔

2014ء سے قبل 10 سال میں تقریباً13کروڑ گاڑیاں بکی تھیں‘ پچھلے 10 سال میں ملک کے شہریوں نے 21کروڑ گاڑیاں خریدیں۔2014-15میں تقریباً2ہزار الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ سال 2023-24میں دسمبر تک تقریباً12لاکھ الیکٹرک گاڑیاں بکیں۔ آج ہمارے پاس 600بلین امریکی ڈالر کے بیرونی زرمبادلہ ذخائر ہیں۔

سابق میں بینکوں کا خسارہ 2ہندسوں میں ہوتا تھا جو آج صرف 4 فیصد کے آس پاس رہ گیا ہے۔ آج ہندوستان دنیا کا دوسرا بڑا موبائل فون تیارکرنے والا ملک ہے۔ آج ہندوستان میڈان انڈیا کھلونے برآمدکررہاہے۔ اس نے متواتر2 سہ ماہیوں سے 7.5 فیصد کی شرح ترقی برقراررکھی۔

ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر پرچم لہرانے والا پہلا ملک بن گیا۔ ہندوستان نے کامیابی کے ساتھ آدتیہ مشن بھیجا۔ اس کا سٹلائٹ زمین سے 15لاکھ کلومیٹر دور پہنچا۔ جی 20 چوٹی کانفرنس کی تاریخی کامیابی سے ہندوستان کا قد بڑھا۔ ہندوستان نے ایشین گیمس میں پہلی مرتبہ 100میڈل جیتے۔ اس نے پیراایشین گیمس میں بھی 100 میڈلس جیتے۔

ہندوستان نے اپنا پہلا طویل ترین بحری پل اٹل سیتو بنایا۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی میں دفاعی پیداوار بڑھ کر1 لاکھ کروڑ روپئے ہوچکی ہے۔ اترپردیش اور ٹاملناڈو میں دفاعی راہداریاں فروغ پارہی ہیں۔ خلائی شعبہ کو نوجوان اسٹارٹ اپس کے لئے کھولاگیا ہے۔

پی ٹی آئی کے بموجب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کی صدیوں پرانی خواہش اب حقیقت کی شکل لے چکی ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے لوک سبھا چیمبر میں 75منٹ کے خطاب میں دروپدی مرمو نے پاکستان اور چین کے بظاہرحوالے سے مسلح افواج کی ستائش کی کہ انہوں نے دہشت گردی اور توسیع پسندانہ عزائم کا کراراجواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ افتتاح کے پانچ دن میں 13لاکھ بھکتوں نے ایودھیا دھام کے درشن کئے۔ انہوں نے کہا کہ آج میری حکومت ساری سرحد پر جدید انفراسٹرکچر تعمیرکررہی ہے۔ جموں وکشمیر میں آج سلامتی کا احساس پایاجاتا ہے۔ بازاروں میں اب ہجوم ہے۔ شمال مشرق میں علٰحدگی پسندی کے واقعات قابل لحاظ حد تک گھٹ گئے ہیں۔