شمالی بھارت
فرار ہونے کے باوجود رائفل لائسنس کی تجدید ہوتی رہی
شہ زور لیڈر و سابق ایم پی عتیق احمد گینگ کے شوٹر 18سالوں سے فرار چل رہے عبد القوی کی سی بی آئی عدالت لکھنؤ میں خودسپردگی کے بعد ایک اور حیران کرنے والی بات سامنے آئی ہے۔

کوشامبی: شہ زور لیڈر و سابق ایم پی عتیق احمد گینگ کے شوٹر 18سالوں سے فرار چل رہے عبد القوی کی سی بی آئی عدالت لکھنؤ میں خودسپردگی کے بعد ایک اور حیران کرنے والی بات سامنے آئی ہے کہ اس کے پاس ایک لائسنس یافتہ رائفل ہے اور فرار ہونے کے باوجود اس کی تجدید ہوتی رہی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبد القوی کے پاس رائفل کا لائسنس ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
ہتھیار سائسنس کی منسوخی کے لئے سرائے عاقہ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے۔ اس ضمن میں سرائے عاقل تھانہ انچارج نے بتایا کہ ڈی ایم آفس سے عبدالقوی کے رائفل لائسنس کا یونیک نمبر حاصل کرلیا گیا ہے۔
ہتھیار لائسنس سے متعلق تھانے میں دستیاب دستاویزات کا معائنہ کیا جارہ اہے۔ انہوں نے بتایا کہ عبدالقوی کے لائسنس منسوخی کی رپورٹ ڈی ایم کو بھیج دی گئی ہے۔