دیگر ممالک

مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات برکس کے رکن بن گئے

پانڈور نے پریس کانفرنس میں برکس کے رکنیت مرحلے کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگست 2023 میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانز برگ میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں 6 ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و باہمی تعاون ‘نالیڈی پانڈور’ نے کہا ہے کہ مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے برکس گروپ میں شرکت قبول کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای

پانڈور نے پریس کانفرنس میں برکس کے رکنیت مرحلے کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگست 2023 میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانز برگ میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں 6 ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

 ان ممالک میں سے مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

پانڈور نے کہا ہے کہ ہماری ٹرم چیئر مین شپ میں منعقدہ اس اجلاس کے اہم ترین نتائج میں سے ایک اتحاد کو وسیع کرنے کا فیصلہ تھا۔ ہم نے مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مکمل رکنیت کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم ارجنٹائن نے اتحاد میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2023 میں سعودی عرب، ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ایران اور مصر کی درخواستیں قبول کر کے انہیں اتحاد میں رکنیت کی دعوت دی گئی تھی۔

برازیل، روس، ہندوستان اور چین پر مشتمل برکس اتحاد 2006 میں وجود میں آیا۔ 2010 میں جنوبی افریقہ کی شرکت کی درخواست قبول کر کے اسے برکس کا رُکن بنا لیا گیاتھا۔