یوروپ

کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں جاری حالیہ جنگ کے بعد ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہودی اسکول پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

اوٹاوا: کینیڈا کے شہر مونٹریال میں یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں جاری حالیہ جنگ کے بعد ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہودی اسکول پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل

پولیس کے مطابق مونٹریال کے اسکول پر فائرنگ کے واقعہ میں طلبہ اور اسٹاف کے اراکین محفوظ رہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مونٹریال کے یشویا گیڈولا اسکول پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کو اسکول کے باہر سے گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ اس سے قبل مونٹریال میں ہی دور اور یہودی اسکولوں پر بھی فائرنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں، دونوں ہی اسکولوں کے دروازوں پر فائر کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ تینوں اسکولوں پر فائرنگ کے واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں، واقعات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ چہارشنبہ کے روز مونٹریال کی کانکورڈیا یونیورسٹی میں فلسطین اور اسرائیل کے حامی طلبہ گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد پولیس نے ایک طالب علم کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق 2022 کے مقابلے میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف نفرت پر مبنی حملوں میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

a3w
a3w