تلنگانہ
تلنگانہ :بی سی طبقہ کو 42 فیصد ریزرویشن،ریونت ریڈی کی تصویر کو دودھ سے نہلایاگیا
حیدرآباد کے حیدرگوڑہ میں واقع پھولے کے مجسمہ کے قریب کانگریس کارکنوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی تصویر کو دودھ سے نہلاتے ہویے بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: بی سی طبقہ کو 42 فیصد ریزرویشن کی منظوری پر مسرت کااظہار کرتے ہویے تلنگانہ کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے وزیراعلی ریونت ریڈی کی تصویر کو دودھ سے نہلایاگیا۔
حیدرآباد کے حیدرگوڑہ میں واقع پھولے کے مجسمہ کے قریب کانگریس کارکنوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی تصویر کو دودھ سے نہلاتے ہویے بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ صرف کانگریس حکومت کے تحت ہی تمام طبقات کو انصاف حاصل ہو رہا ہے۔
انہوں نے سماجی انصاف کے لیے انتھک جدوجہد کرنے والے راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا ۔