سریوانی ڈگری کالج میں کامیاب طلبہ کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد
سکریٹری سبھاش گوڑ نے آج سریوانی ڈگری ویمنس کالج میں کامیاب طلبہ کو سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دیگر طلبہ کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: سکریٹری سبھاش گوڑ نے آج سریوانی ڈگری ویمنس کالج میں کامیاب طلبہ کو سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دیگر طلبہ کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے سخت محنت کریں۔
شملہ گارڈن، نلگنڈہ چوراہا ملک پیٹ پر منعقدہ اس تقریب میں 6 ویں سمسٹر کی طالبات کی گریجویشن کی تقریب اور پہلے سال کی طالبات کے لیے فریشرز ڈے پروگرام شامل تھا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سبھاش گوڑ نے طلبہ کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ثابت قدمی، نظم و ضبط اور لگن کے ساتھ کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سبھاش گوڑ نے مزید کہا کہ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف عنوانات پیش کیے جاتے ہیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئی ایجادات اپنانے کی تلقین کی جاتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
تقریب کے دوران طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرامز پیش کیے جو حاضرین کے لیے دلچسپی کا باعث بنے۔ اس موقع پر کالج کے چیئرمین راجیشور ریڈی، پرنسپل ویملا ریڈی، اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔