حیدرآباد
مجھے پولیس تحفظ فراہم کیاجائے:غدر
انقلابی شاعر غدرنے آج ریاستی حکومت سے یہ کہتے ہوئے پولیس تحفظ حاصل کیاہے‘ تلنگانہ میں ان کے کئی دشمن ہیں۔

حیدرآباد: انقلابی شاعر غدرنے آج ریاستی حکومت سے یہ کہتے ہوئے پولیس تحفظ حاصل کیاہے‘ تلنگانہ میں ان کے کئی دشمن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ وہ ریاست میں زمینات کے تحفظ کے لئے لڑرہے ہیں اس لئے ان کے کئی دشمن بن گئے اور ان دشمنوں سے میری زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
ضلع کلکٹر جنگاؤں شیوالنگیا سے بالاسائی بابا ٹرسٹ کی زمینات کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غدر نے کلکٹر کوایک یادداشت بھی حوالے کی۔
بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے غدر نے کہاکہ انہوں نے ویسٹ زون ڈی سی پی سیتارام سے نمائندگی کرتے ہوئے ان سے پولیس تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔