تلنگانہ

تلنگانہ: ایس آر ایس پی کنال میں نہانے کے دوران نوجوان لاپتہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ہولی کے دن ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ وِیلدورتی منڈل کے بھاوجی پلی علاقہ میں واقع ایس آر ایس پی کنال میں نہانے کے دوران ساگر گوڑ نامی نوجوان لاپتہ ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ہولی کے دن ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ وِیلدورتی منڈل کے بھاوجی پلی علاقہ میں واقع ایس آر ایس پی کنال میں نہانے کے دوران ساگر گوڑ نامی نوجوان لاپتہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ: اسکول وین کی زد میں آکر کمسن لڑکی جاں بحق
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

بتایا گیا کہ ساگر اپنے دوستوں کے ساتھ ہولی کھیلنے کے بعد کنال میں نہانے کے لیے اترا تھا۔

پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کے سبب وہ بہہ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر رورل پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ساگر گوڑ کی لاش کو دو گھنٹے تلاشی کے بعد کنال سے برآمد کرلی۔بعد ازاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جگتیال اسپتال منتقل کردیا۔