حیدرآباد

تلنگانہ کے 26 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے، احکام جاری

کمشنر لیبر احمد ندیم کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پرنسپل سکریٹری محکمہ منصوبہ بندی مقرر کیا گیا جبکہ کے راما کرشنا راؤ کو محکمہ منصوبہ کی زائد ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے ریاست کے 26 آئی اے ایس آفیسرس کے تبادلوں و تعیناتی کے احکام آج جاری کئے۔ احکام کی رو سے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹیٹیوٹ بنہر مہیش دت (آئی اے ایس بیاچ1995) کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پرنسپل سکریٹری مائنس و جیولوجی بنایا گیا جبکہ اس عہدہ پر مامور شانتی کماری کو زائد ذمہ داری سے فارغ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
پہلے تبادلے پھر بعدمیں منسوخ، سیاسی دباؤیاسفارش پرڈی جی پی اورسٹی پولیس کمشنر احکام واپس لینے پر مجبور
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

کمشنر لیبر احمد ندیم کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پرنسپل سکریٹری محکمہ منصوبہ بندی مقرر کیا گیا جبکہ کے راما کرشنا راؤ کو محکمہ منصوبہ کی زائد ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا۔ راہول بوجہ، محکمہ آبپاشی و سی اے ڈی کے نئے سکریٹری ہوں گے۔

اس عہدہ پر سمیتا سبھروال ایف اے سی کے طور پر فائز تھیں جنہیں زائد ذمہ داریوں سے ہٹایا گیا۔ سکریٹری ٹو چیف منسٹر سمیتا سبھروال کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ممبر سکریٹری تلنگانہ فینانس کمیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس عہدہ سے سندیپ کمار سلطانیہ کو فارغ کردیا گیا۔

ضلع کلکٹر سنگاریڈی ڈاکٹر اے شرت کو ڈاکٹر کرسٹینا چونگھٹو (زائد ذمہ داری) کی جگہ سکریٹری محکمہ قبائلی بہبود کے عہدہ پر تعینات کیا گیا۔ ڈی دیویا کا جو پوسٹنگ کی منتظر تھیں، ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عہدہ پر تبادلہ کردیا گیا جبکہ ہری چندرا دساری کا یہاں سے تبادلہ کردیا گیا۔

متبدلہ ہری چندرا ساری، ضلع نلگنڈہ کی نئی کلکٹر ہوں گی جبکہ ایف اے سی کلکٹر ہیمنت کیشو پٹیل کو ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا۔ بھارتی ہولیکری جو پوسٹنگ کی منتظر تھیں، شیلجہ راما ائیر کی جگہ ڈائرکٹر آر کیالوجی بنایا گیا ہے۔

ضلع کلکٹر محبوب نگر کے شیشانک کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ضلع کلکٹر رنگاریڈی بنایا گیا ہے، وہ گوتم پترد کی جگہ لیں گے جنہیں زائد ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا۔ اے کمار سنگھ جو مرکز میں ڈپیوٹیشن پر تھے، ریاست واپس آچکے ہیں۔ انہیں  ضلع محبوب نگر کا کلکٹر بنایا گیا ہے۔ پوسٹنگ کیلئے منتظر چٹم لکشمی کو منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ ڈیری ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے۔