مورل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے دو مدارس میں یوم جمہوریہ کا اہتمام
مورل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی عنبر پیٹ حیدرآباد کے زیر انتظام چلنے والے دو مدارس جامعہ راحت عالم للبنات اور جامعہ مکارم الاخلاق میں یوم جمہوریہ کے ضمن میں پرچم کشائی کی گئی۔

حیدرآباد: مورل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی عنبر پیٹ حیدرآباد کے زیر انتظام چلنے والے دو مدارس جامعہ راحت عالم للبنات اور جامعہ مکارم الاخلاق میں یوم جمہوریہ کے ضمن میں پرچم کشائی کی گئی۔
ڈاکٹر رفعت سیما؛ ڈائریکٹر جامعات کی زیر نگرانی طالبات کا پروگرام منعقد ہوا جس میں طالبات نے یوم جمہوریہ؛ جد و جہد آزادی اور حب الوطنی کے موضوعات پر پرجوش تقاریر اور نظمیں پیش کیں۔
پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر رفعت سیما نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریت کے مفہوم کو واضح کیا اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور انہیں نصیحت کی کہ وہ اپنے اسلاف کی طرح اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا سیکھیں اور ذمہ دار شہری بنیں۔
انہوں نے کہا کہ مخلوقات کی ذہنی غلامی سے نکل کر ایک خالق؛ اللہ واحد کی غلامی اختیار کریں کیونکہ جو مومن و موحد ہوتا ہے وہ اپنی ہر ذمہ داری کی ادائیگی میں کھرا اترتا ہے ۔
طالبات میں سے مختلف پروگرامس میں ثمرین؛ سمیہ؛ شبینہ؛ حسنیٰ؛ زرینہ اور ننھی طالبات حفصہ زینب اور عائشہ نے حصہ لیا اور سب کو متاثر کیا۔