حیدرآباد
سعودی عرب سے چھٹیوں پر آئے مسلم انجینئر کا نارسنگی قتل
پولیس ذرائع کے بموجب قلعہ گولکنڈہ کے چھوٹا بازار کے رہنے والے 31سالہ سید ہدایت علی20 دن قبل سعودی عرب سے چھٹیوں پر شہر آئے ہوئے تھے۔

حیدرآباد: سعودی عرب میں انجینئرکی حیثیت سے برسر خدمت ایک شخص کا نارسنگی علاقہ میں بے رحمی سے قتل کریاگیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب قلعہ گولکنڈہ کے چھوٹا بازار کے رہنے والے 31سالہ سید ہدایت علی20 دن قبل سعودی عرب سے چھٹیوں پر شہر آئے ہوئے تھے۔
وہ ہفتہ نارسنگی میں واقع گرین لائنڈ میں اوپن پلاٹ پر گئے تھے جہاں 2سے 3 افراد نے چاقووں سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا۔۔ان کی لاش آج دستیاب ہوئی۔ نارسنگی پولیس نے سراغ رسانی ٹیم کو طلب کرلیا اوراب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمین کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔
اس سلسلہ میں نارسنگی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ اس کیس میں قتل کی مختلف وجوہات سامنے آرہی ہیں۔مقتول غیر شادی شدہ بتائے جاتے ہیں۔