امریکہ و کینیڈا

ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ڈیل طے نہ ہوئی تو نتائج بہت بُرے ہوں گے: ٹرمپ کا انتباہ

یوکرین روس جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں، جنگ بندی سے متعلق اچھی خبر آنے کی توقع ہے ۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ انکا اپیسٹین اسکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے نتیجے میں ڈیل کی ضرورت ہے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وینزوئیلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ اگر کوئی معاملہ طے پا گیا تو یہ بہتر ہوگا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو بہت برُے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف کی جمعے کو ایرانی وزیرخارجہ سےمذاکرات کی بھی تصدیق کردی۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی

یوکرین روس جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں، جنگ بندی سے متعلق اچھی خبر آنے کی توقع ہے ۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ انکا اپیسٹین اسکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی صنعتوں کےلیے اہم معدنیات کا اسٹریٹجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔