ایشیاءسوشیل میڈیا

دنیا کے معمر ترین پانڈا کی موت

دنیا کے سب سے معمر ترین پانڈا ’’این‘‘ کی جمعرات کو ہانگ کانگ کے زوالوجیکل پارک میں موت ہوگئی۔ پانڈا کی 35 سال میں موت 105 سال میں انسان کی موت کے برابر ہے۔

ہانگ کانگ: دنیا کے سب سے معمر ترین پانڈا ’’این‘‘ کی جمعرات کو ہانگ کانگ کے زوالوجیکل پارک میں موت ہوگئی۔ پانڈا کی 35 سال میں موت 105 سال میں انسان کی موت کے برابر ہے۔

زوالوجیکل پارک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پانڈا این کی حالت گزشتہ چند ہفتوں سے مسلسل بگڑ رہی تھی، اس نے اپنی خوراک بھی کم کردی تھی۔ این اور جیا جیا نامی دو پانڈوں کو چینی حکومت نے 1999 میں ہانگ کانگ کو تحفے میں دیا تھا۔ جیا جیا نامی پانڈا اس سے قبل 2016 میں 38 سال کی عمر میں موت ہوگئی تھی۔

اوشین پارک اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پانڈا نے کھانا چھوڑ دیا تھا، اس لیے اسے پانی اور الیکٹرولائٹ مشروبات پر رکھا گیا تھا۔ پانڈا کے نگہبانوں نے بتایا کہ پانڈا کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی تھی اور اس کے آرام کے اوقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پانڈا کو درپیش پریشانی سے چھٹکارا پانے کے لیے اسے طبی امداد دی جا رہی تھی۔

پارک کے چیئرمین پاؤلو پونگ نے کہاکہ "ہم نے این کے ساتھ بہت سے یادگار لمحات گزارے ہیں اور ہماری اس کے ساتھ بہت دل کو چھو لینے والی یادیں ہیں۔ ہم اس کی حکمت اور کھیلنے کے جوش کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

واضح رہے کہ اگرچہ ایک عام پانڈا کی عمر صرف 20 سال ہوتی ہے لیکن اگر وہ کسی اچھے نظام میں کسی کی نگرانی میں رہتے ہیں تو وہ طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔