تلنگانہ

تملی سائی کو گورنر کے عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی حق نہیں: پرشانت ریڈی

ریاستی وزیر برائے عمارات و شوارع ویمولا پرشانت ریڈی نے گورنر تملی سائی سوندرراجن پر تنقید کرتے ہوئے ریاستی کابینہ کی جانب سے گورنر کوٹہ میں تجویز کردہ شراون اور ستیہ نارائن کے ناموں کو مسترد کرنے کو غیر درست اقدام قرار دیا۔

 حیدرآباد: ریاستی وزیر برائے عمارات و شوارع ویمولا پرشانت ریڈی نے گورنر تملی سائی سوندرراجن پر تنقید کرتے ہوئے ریاستی کابینہ کی جانب سے گورنر کوٹہ میں تجویز کردہ شراون اور ستیہ نارائن کے ناموں کو مسترد کرنے کو غیر درست اقدام قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ گورنر کا شراون اور ستیہ نارائنا کے ناموں کو مسترد کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ تملناڈومیں تملی سائی بی جے پی کی صدر تھی  اوربعد میں تملی سائی کو گورنر نامزد کیا گیا تھا۔

تملی سائی کو گورنر مقرر کرنا بھی سرکاریہ کمیشن کے سفارشات کے خلاف ہے اور ان  کو گورنر کے طور پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔

انہوں نے گورنر عہدہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ داسوجو شراون اور ستیہ نارائن سماجی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں۔